دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد 58فیصد، کل آبادی کا صرف40.3 فیصد شادی شدہ
No image سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں سب سے کم شادی شدہ آبادی ریکارڈ کی گئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں غیر شادی شدہ افراد کی تعداد58فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رجسٹریشن سسٹم(SRS) کی شماریاتی رپورٹ 2022 کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صرف 40.3 فیصد شادی شدہ آبادی ہے، جو کہ ہندوستان کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی غیر شادی شدہ 58فیصد تعداد میں37.7 فیصد مرد اور 43 فیصد خواتین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں عمومی طورپر خواتین کی شادی بھی `35سال کی عمر کے بعد ہی ہوتی ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں نہایت تاخیر سے شادیاں ایک بڑا سماجی مسئلہ بن چکا ہے۔
واپس کریں