دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے موقع پر شوپیاں میں ہندوستانی فوج سے دو جھڑپوں میں4کشمیری فریڈم فائٹر شہید، ہندوستانی فوج نے پلوامہ میں ایک طالب علم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
No image سرینگر (کشیر رپورٹ)ہندوستانی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیاں میں ہندوستانی فوج سے دو مختلف جھڑوں میں 4کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوئے جبکہ ضلع پلوامہ میں ہندوستانی سیکورٹی فورس نے افائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان طالب علم کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شوپیاں کے دراچھ نکس گائوں میں فوجی آپریشن کے دوران کشمیری فریڈم فائٹرز سے شدید جھڑپ ہوئی ،رات بھر جاری رہنے والی اس لڑائی میں تین کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوئے۔
دوسرا واقعہ شوپیاں کے شوپیاں کے مالو گائوں میں پیش آیا جہاں فوجی آپریشن میں گھر گھر تلاشی مہم کے دوران فوج پہ حملہ کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوا۔ علاقے میں فوجی آپریشن بدستور جاری ہے۔ تاہم ہندوستانی فوج نے ان دونوں جھڑپوں میں ہندوستانی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
دریں اثناء پلوامہ میں ہندوستانی فورسز نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کشمیری طالب علم کو قتل کر دیا۔ طالب علم کے اس قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں سیاسی حلقوں کی طر ف سے بھی ہندوستان کی مخالفت میں بیانات دیئے جار ہے ہیں۔سیاسی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز نے ایک غیر مسلح نوجوان کو بیدردی سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ہے۔
واپس کریں