دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نیوزی لینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا
No image کرائسٹ چرچ( کشیرر رپورٹ) نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کل،7اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے تمام میچ کرائسٹ چرچ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔ 7اکتوبر سے14اکتوبر تک نیوزی لینڈ میں منعقد ہونے والے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ7اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو گا۔ 8اکتوبر کو پاکستان اور نیوزی لینڈ، 9اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش، 11اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان،12اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش،13اکتوبر کوبنگلہ دیش اور پاکستان کا میچ ہو گا۔ یوں ہر ٹیم دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل14اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا۔
واپس کریں