دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے ہندوستان کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کردی،'' ہندوستانی ویزے کی معیاد ختم ہونے پر واپس نہیں جاتے''
No image لندن (کشیر رپورٹ)برطانیہ کی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے ہندوستان کے ساتھ برطانیہ کے ممکنہ تجارتی معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ برطانیہ کے تجارتی معاہدے کے بارے میں "تحفظات" رکھتی ہیں کیونکہ اس سے برطانیہ میں امیگریشن بڑھ سکتی ہے، ہندوستانی تارکین وطن برطانیہ میں ویزا سے زائد قیام کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہیں۔برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے یہ بات ''اسپیکٹیٹر '' کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔
اس سے پہلے وزیر اعظم لز ٹرس نے کہا تھا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں دیوالی تک بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کرنا چاہتی ہیں۔ ہندوستانی حکومت ہندوستانی شہریوں کے لئے کام اور مطالعہ کے ویزوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے اور اس سال کے شروع میں بورس جانسن نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ امیگریشن میں اضافہ کا باعث بنے گا۔وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا کہ جانسن حکومت کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے ایک معاہدے پہ دستخط کئے تھے جس سے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن اور اوور اسٹیئرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا،یہ معاہدہ برطانیہ کے الئے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ ہوم آفس کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ2020 میں 20,706 ہندوستانیوں نے ویزے کی معیادسے زائد قیام کیا، جو کسی بھی دوسری قومیت سے زیادہ ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے ہندوستان کے ساتھ کھلی سرحدوں کی نقل مکانی کی پالیسی کے بارے میں خدشات ہیں کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ لوگوں نے بریکسٹ کے ساتھ یہی ووٹ دیا ہے۔
واپس کریں