دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
راجہ فاروق حیدر سے دلی معذر ت، چوہدری لطیف اکبرمیرے بھائی، دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، وزیر اعظم تنویر الیاس کی اسمبلی اجلاس میں تحاریک استحقاق پر گفتگو
No image --مظفرآباد (پی آئی ڈی)5اکتوبر 2022۔وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر اسمبلی اجلاس میں ممبر اسمبلی سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر کی جانب سے پیش کی جانے والی تحاریک استحقاق پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی افسو س ہو ا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ساتھ ایوان میں پیش آنے والے واقعہ پر دلی معذر ت چاہتا ہوں۔ اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبرمیرے بھائی ہیں ان کی اگر میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے ایک دبنگ لیڈر ہیں اور ان کا دلی احترام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں جو واقعہ پیش آیا اس وقت سے لے کر اب تک ہر صاحب رائے شخص نے مذمت کی ہے۔ ایوان کے ہر ممبر اسمبلی کا احترام لاز م ہے۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے بڑے آدمی ہیں۔ کسی بھی معاشرے میں بڑے لوگ معاشرے کا حسن ہوتے ہیں۔ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔ اس ایوان کا تقدس ان بڑے لوگوں کی وجہ سے ہی ہے۔ ہم ایوان میں قانون سازی کے لیے آتے ہیں۔ ایوان میں سب کو پارلیمانی زبان میں بات کرنی چاہیے تاکہ ایوان کا ماحول پر امن اور خوشگوار رہے۔ اختلاف رائے بھی ہوتا ہے لیکن ایوان کا ماحول پر امن رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے مجھے ایوان میں پیش آنے والے واقعہ پر دلی افسوس ہوا ہے۔ میں دلی طور پر معذرت چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے تقدس کو بحال رکھنا تمام ممبران اسمبلی کی ذمہ داری ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کسی ممبر اسمبلی کی بھی دل آزاری نہیں چاہتا۔ ہم سب ایوان میں ایک ہیں۔ وزیرا عظم آزادکشمیر نے کہا کہ میں سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے بھی معذرت کرتا ہوں ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ ایوان کا ماحول پرامن رہے۔

واپس کریں