دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایلن مسک کی44ارب ڈالر میں ٹوئٹر کمپنی خریدنے کی پیشکش سے ٹوئٹر شیئرز میں22فیصد اضافہ، جمعہ کو معاہدہ متوقع
No image نیو یارک (مانیٹرنگ رپورٹ)ایلون مسک نے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کو 44ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے اور اس بارے میں معاہدہ جمعہ کو متوقع ہے۔ یہ اطلاع آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں ٹوئٹر کے شیئرز میں22فیصداضافہ ہو گیا ہے۔چند ماہ قبل بھی ایلن مسک ٹوئٹر خرید رہے تھے لیکن ٹوئٹر کے بعض قواعد کے حوالے سے تنازعہ پیدا ہونے پر فروخت کا معاہدہ مکمل نہیں ہو سکاتھا۔ ایلن مسک کے مطابق ٹوئٹر نے فروخت کے معاہدے کی شرائط کے مطابق اقدامات نہیں کئے تھے۔یہ تنازعہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
واپس کریں