دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستانی ٹیم کا مڈل آڈر، پاکستانی ٹیم ورلڈ کے پہلے رائونڈ میں ہی ناک آئوٹ ہو سکتی ہے، شعیب اختر
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر، راولپنڈی ایکسپریس کا خطاب پانے والے ،کرکٹ مبصر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ناقص مڈل آڈر بیٹسمینز کی وجہ سے ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پہ ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ICCٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ میں ہی ناک آئو ٹ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا مڈل آڈر اچھا نہیں ہے، اگر ٹیم کے اوپنر پرفارم نہیں کرتے تو مڈل آڈر دبائو میں آ جاتا ہے۔ شعیب اختر نے مڈل آڈر کے لئے منتخب بیٹسمینوں کے حوالے سے کہا کہ اگر آپ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں تو یہ ٹورنامنٹ میں جانے کا طریقہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی کوچ ثقلین مشتاق سے کہا تھا کہ مڈل آڈر ٹھیک کرولیکن وہ کسی وجہ سے نہیں سن رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی دیکھنا بہت مایوس کن ہے۔
واپس کریں