دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
IJPروڈ کی تعمیر نوو،توسیع منصوبہ اگلے سال مارچ میں مکمل ، فیض آباد سے پیرودھائی سے آگے تک کا حصہ 25دسمبر کو مکمل ہو گا
No image اسلام آ باد کشیر رپورٹ) راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو ' آئی جے پی' روڈ کی تعمیر نو کے کام کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے ، تاہم شہریوں کے لئے یہ ایک اہم اطلاع ہے کہ فیض آباد سے پیرودھائی موڑ سے آگے تک کے حصے میں تعمیر نو کا کام 25دسمبر کو مکمل ہو گا۔
' آئی جے پی' روڈ کی خستہ حالت ، اس پہ ہیوی ٹریفک اور سڑک کی تنگی کی صورتحال میں اس اہم شاہراہ کی تعمیر نو اور توسیع کا کام اگلے سال مارچ کے آخری ہفتے مکمل ہو گا۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹیCDAکے مطابق پانچ ارب روپے لاگت کے9.8کلومیٹر طوالت کے اس منصوبے میں پشاور روڈ ( این فائیو )سے فقیر ایپی روڈ تک چار کلومیٹر پورشن کی تعمیر آ خری مرحلے میں ہے، یہ آٹھ رویہ روڈ ہے جس میں سے دو دو لین ہیوی ٹریفک کیلئے کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہیں جبکہ دو نارمل اسفالٹ لین ہیں۔ فقیر ایپی روڈ کے سامنے سنگل فلائی اوور تعمیر کیا گیا ہے۔دوسرے پورشن یعنی فقیر ایپی کے سامنے سے فیض آ باد فلائی اوور تک تعمیر کا کام 25دسمبر تک مکمل ہو گا جس کی تکمیل اگلے سال مارچ کے آخری ہفتے ہو گی۔منصوبے کے آخری مرحلے میں اسٹیڈ یم روڈ اور نائنتھ ایونیو کراسنگ کے اشارے پر زیر تعمیر انٹر چینج 23مارچ کو مکمل ہوگا۔
راولپنڈی سے گزرنے والے ٹرک، ٹریلے اسی شاہراہ سے گزرتے ہیں ۔ ' آئی جے پی' روڈ راولپنڈی ، اسلام آباد کے شہریوں کی آمد و رفت کا ایک اہم راستہ ہے۔ راولپنڈی رنگ روڈ کی بننے سے دوسرے شہروں سے آنے والی ہیوی ٹریفک راولپنڈی ، اسلام آباد کے باہر سے ہی گزرے گی جس سے ' آئی جے پی' روڈ کے اہم شہری علاقے کو ہیوی ٹریفک اور ٹریفک جام کے مستقل مسئلے سے نجات مل سکے گی۔
واپس کریں