دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کے روس کو گھیرنے کے کھیل کی بھاری قیمت یورپی ممالک کو ادا کرتے ہوئے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
No image لندن( کشیرر رپورٹ)روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے امریکہ اور یورپی ممالک کی روس کے خلاف کئی قسم کی پابندیوںکا روس پہ کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آ رہا لیکن روس کی طرف سے گیس کی سپلائی بند کرنے کے اقدام سے یورپ میںتوانائی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے اور یورپی ممالک میں گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ ہوا ہے کہ جو یورپی شہریوں اور کاروبار کرنے والوں کی برداشت سے باہر ہے۔
یہ تمام معاملہ اس وقت شروع ہوا کہ جب امریکہ نے روس کے گھیرنے کی کوشش کی طور پر یوکرین کو روس کے خلاف عالمی جنگی اتحاد نیٹو میں شامل کرنے کی تیاری شروع کر دی۔اس اقدام کو اپنے خلاف ایک بڑی جارحیت قرار دیتے ہوئے روس نے یوکرین پہ حملہ کر دیا۔ واضح رہے کہ یوکرین پہلے روس میں شامل ایک ریاست تھا۔روس کو تنگ کرنے کی امریکہ کی اس کوشش سے امریکہ کو تو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن اس سے یوکرین کے شہر کے شہر تباہ ہو گئے، بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوئے اور امریکہ کے اس کھیل کی بھاری قیمت یورپی ممالک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے اور اس کے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واپس کریں