دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا،دھوکے باز شخص، معاشرے میں زہر بھر دیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا '' دی گارڈین'' کو انٹرویو
No image لاہور( کشیرر رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی روزنامہ '' دی گارڈین '' کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا آدمی ہے اور وہ اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد "خطرناک طور پر ووٹرز کو پولرائز کرنے" کے لیے معاشرے میں زہر گھول رہا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جھوٹا اور دھوکے باز شخص ہے جس کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا تھا۔ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کے معاملات کو اپنے ذاتی ایجنڈے کے مطابق چلایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لیک ہونے والے آڈیوز ایک ناقابل تردید توثیق ہیں کہ عمران خان روئے زمین پر سب سے بڑا جھوٹا ہے، میں یہ خوشی سے نہیں بلکہ شرمندگی اور تشویش کے احساس سے کہہ رہا ہوں۔ ذاتی مفاد کے لیے کہے گئے ان جھوٹوں سے میرے ملک کی شبیہ کو بہت نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اہم چیلنجز کا سامناتھا ، کئی معاشی فیصلے جیسے کہ پیٹرولیم پر ٹیکس بڑھانا، بہت غیر مقبول ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس معاشرے میں زہر کا ٹیکہ لگایا ہے اور اسے اتنا پولرائز کر دیا ہے جتنا پہلے کبھی نہیں ہوا وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر نفرت پیدا کر رہا ہے۔
واپس کریں