دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 7اکتوبر سے14اکتوبر تک نیوزی لینڈ میں منعقد ہو گا
No image کرائسٹ چرچ( کشیرر رپورٹ) نیوزی لینڈ میں 7اکتوبر سے14اکتوبر تک سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہو گا جس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ7اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرائسٹ چرچ میں ہو گا۔ 8اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ، 9اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش، 11اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور پاکستان،12اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش،13اکتوبر کوبنگلہ دیش اور پاکستان کا میچ ہو گا۔ یوں ہر ٹیم دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچ کھیلے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل14اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں ہی ہو گا۔
واپس کریں