دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات
No image سرینگر(کشیر رپورٹ) ہندوستانی وزیر داخلہ امت شاہ کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور ایسے اقدامات کئے ہیں جن کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سری نگر، بارہمولہ، راجوری اور دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور ان علاقوں جہاں وزیر داخلہ ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں، میں سیکورٹی کو خصوصی طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں چیک پوائنٹس کی تعداد بڑھادی گئی ہے تا بارہمولہ میں سیکورٹی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے وہیں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیمیں رات دن گشت کر رہی ہیں۔امت شاہ نے بارہمولہ میں بی جے پی کی ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے۔ سری نگر میں بھی سیکورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور گشت کو تیز تر کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ڈرونز کے ذریعے بھی سیکورٹی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ سری نگر- بارہمولہ شاہراہ پہ کئی مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی پارٹیاں موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی تلاشی لے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ امیت شاہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے تین روزہ دورے پر پیر کو جموں پہنچ رہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے دوران 4 اکتوبر کو راجوری میں جبکہ 5 اکتوبر کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بی جے پی کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور سری نگر میں غالبا ایک اعلی سطحی سیکورٹی میٹنگ بھی کریںگے۔

واپس کریں