دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پولینڈ کا جرمنی سے دوسری جنگ عظیم میں ہونے والی تباہی کے ازالے کے لئے 1.3ٹریلین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ
No image وارسا ( مانیٹرنگ رپورٹ) پولینڈ نے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمن کے قبضے کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے جرمنی سے 1.3ٹریلین ڈالر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔پولینڈ کے وزیر خارجہ نے یہ مطالبہ ایک خصوصی مکتوب میں جرمنی سے کیا ہے جو جرمن وزارت خارجہ کو ارسال کیا گیا ہے۔پولینڈ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جرمنی کی حکومت کو دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ میں کئے جانے والے تباہ کن اثرات سے اپنی عوام کو آگا ہ کرنا چاہئے۔ دوسری طرف جرمنی کا موقف ہے کہ یہ معاملہ دہائیوں پہلے ہی ختم ہو چکا ہے۔پولینڈ کا دعوی ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کے 60لاکھ افراد ہلاک کئے گئے جن میں 30لاکھ یہودی بھی شامل ہیں۔ یہ افراد جرمنی اور روسی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ پولینڈ کے سب سے طاقتور سیاست دان، جاروسلاو کازنسکی نے حال ہی میں جرمنی پر سخت تنقید کی ہے اورجرمنی کے جنگ کے وقت کے مظالم دہراتے ہوئے ا الزام لگایا ہے کہ جرمنی یورپی یونین پر غلبہ حاصل کر رہا ہے۔
واپس کریں