دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کی طرف سے یوکرین کو مزید جدیدآرٹلری راکٹ سسٹم فراہم
No image واشنگٹن( مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگی مدد کے625 ملین ڈالر کے پیکج کے تحت مزید ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم HIMARS فراہم کر رہا ہے ، امریکہ اس سے پہلے بھی یوکرین کو بڑی تعداد میںئی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم HIMARS فراہم کر چکا ہے۔امریکی حکام کے مطابق یوکرین کو فراہم کئے جانے والے جدید ہتھیاروں سے یوکرین کو روس کے خلاف جنگی کامیابیوںمیں بنیادی مدد ملی ہے ۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے عمل میں تیزی لائی جار ہی ہے اور یوکرین کو طویل مدت تک ایسی مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔امریکہ روسی پوزیشنوں اور نقل و حرکت کے بارے میں بھی یوکرین کو باخبر کر رہا ہے۔
واپس کریں