دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انتہا پسند یہودیوں کا مسجد ابراہیمی میں اونچی آواز میں یہودی نغمے پہ ڈانس کی وڈیو وائرل
No image یروشلم(کشیر رپورٹ) انتہاپسند یہودیوں کا یروشلم میں مسجد ابراہیم میں میوزک کے ساتھ ڈانس، نمازیوں کو زبردستی مسجد سے نکال کر یہودیوں نے میوزک پر ڈانس کیا، عقب میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا مزار پاک واضح نظر آ رہا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجد ابراہیمی میں انتہا پسند یہودی لائوڈ سپیکر پر اونچی آواز میں یہودی نغمے پہ اچھل چھل کر ڈانس کرتے رہے،اس سے پہلے مسجد ابراہیمی سے نمازیوں کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔ انتہا پسند یہودیوں کی اونچے میوزک پہ ناچنے کی وڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہو گئی۔
واپس کریں