دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی ' پی ٹی آئی ' حکومت پر عدم اعتماد ، لندن میں نواز شریف سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل طارق فاروق چودھری و دیگر کی ملاقات
No image لندنکشیر رپورٹ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے آج ،سوموار،لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سیکرٹری جنرل طارق فاروق، بیرسٹر افتخار گیلانی اور عبدالرحمان آرائیں کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر بھی موجود تھے۔
'' کشیر '' کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے پہلے قائد محمد نواز شریف سے اکیلے میں ملاقات کی۔ اس کے بعد سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر طارق فاروق چودھری اور دیگر افراد ملاقات میں شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت کے وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے خصوصی طور پر لندن پہنچے۔ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی تنویر الیاس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بتایا گیا تھا کہ عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑہانے کے لئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر لندن جا کر قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
واپس کریں