دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم تنویر الیاس اور وزیر فہیم ربانی کا'' معذرت '' کے لفظ سے معاملہ ختم کرنے کی ناکام کوشش۔ کوئی معافی نہیں، راجہ فاروق حیدر
مظفر آباد(کشیر رپورٹ) راجہ فاروق حیدر خان جب اسمبلی سیکرٹریٹ سے چودھری لطیف اکبر کے ہمراہ گاڑی پہ روانہ ہونے لگے تو ایک صحافی نے گاڑی میں بیٹھے راجہ فاروق حیدر خان سے سوال کیا کہ وزیر اعظم تنویر الیاس نے معافی مانگی ہے تو کیا آ پ نے معاف کر دیا ہے؟ اس پہ راجہ فاروق حیدر نے غصے میں کہا کہ '' نہیں نہیں،ایسی کوئی بات نہیں ہے،یہ میری ذات کا معاملہ نہیںساری اپوزیشن کا معاملہ ہے''۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے اپنے آڈیو بیان میں بار بار کہا کہ '' ہیٹ آف دی موومنٹ '' ایسا ہو گیا، وزیر اعظم تنویر الیاس نے ڈھیلے ڈھالے انداز میں معذرت کرتے ، راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ وزیر قانون فہیم اختر ربانی اور ان کے والد کی تعریف کرتے ، برابر کا انصاف کرتے، '' معاملے تے مٹی پائو'' کی طرح کا روئیہ اپنایا۔
آزاد کشمیر کے وزیر قانون فہیم اختر ربانی کی وڈیو پیغام میں معذرت عمران خان کی معذرت کی طرح کی بے رنگ ، بے بو ہے جسے عدالت نے بھی قبول نہیں کیا اور نا ہی ایسے الفاظ اخلاقی تقاضوں پہ پورا اترتے ہیں۔

واپس کریں