دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ماجد خان، پارلیمانی سیکرٹری عاصم شریف مستعفی، وزیر دیوان چغتائی کے بھی مستعفی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات
No image مظفر آباد(کشیر رپورٹ) اطلاعات ہیں کہ آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان، پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس و کلچرمحمد عاصم شریف اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ اور انلینڈ ریونیو عبد الماجد خان نے استعفی دے دیا، انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ ریٹائرڈ ایڈیشنل آئی جی فہیم عباسی کو ریٹائرمنٹ کے بعد بغیر مشاورت چیرمین سی بی آر آزاد کشمیر کا اضافی چارج دینے پر کیا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے گزشتہ رات 3 بجے حکم جاری کیا تھا کہ فہیم عباسی کو چیرمین ٹیوٹا کے ساتھ چیرمین سی بی آر کا اضافی چارج بھی دے دیں۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے سپورٹس و کلچرمحمد عاصم شریف نے بھی اپنا تحریری استعفی وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو دے دیا ہے۔یہ اطلاعات بھی ہیں کہ آزاد کشمیر کے وزیر دیوان چغتائی بھی مستعفی ہو گئے ہیں تاہم اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کے وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اپوزیشن اتحادنے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
واپس کریں