دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار علاقے میں بھارتی فوجی کی خودکشی
No image سرینگر03اکتوبر(کشیر رپورٹ) ہندوستانی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج، سوموار کو ایک ہندوستانی فوجی نے خودکشی کر لی ۔ ہندوستانی فوجی نے جس کی شناخت راہول بھگت کے نام سے ہوئی ہے ، بارہمولہ کے علاقے بونیار میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔مقامی پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 555ہو گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ 34سال سے ہندوستان سے آزادی کی مزاحمتی تحریک جار ی ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک کئے جا چکے ہیں جبکہ مارے جانے والی ہندوستانی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروںمیں ہے۔ ہندوستانی فوجی مقبوضہ کشمیر میں سخت ڈیوٹی، طویل عرصہ چھٹی نہ ملنے اور ہر وقت کے تنائو کی وجہ سے خودکشی کرنے پہ مجبور ہو جاتے ہیں۔بونیا رمیں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری حریت پسندوں کا ایک قبرستان بھی ہے۔
واپس کریں