دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان کے خلاف ہندوستانی حلقوں کی سوشل میڈیا پہ تعصب پر مبنی گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم
No image لندن( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان کے خلاف تعصب کی بنیاد پر مسلسل مخالفانہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور ہندوستانی حلقے لندن کے میئر صادق خان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اس کا ایک نیا ثبوت اس وقت سامنے آیا کہ جب برطانیہ میں لندن کے میئر صادق خان کے خلاف ہندوستانی حلقوں نے سوشل میڈیا پہ جھوٹ پر مبنی یہ گمراہ کن پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ میئر لندن صادق خان نے آنجہانی ملکہ الزبتھ کا مجسمہ ٹریفلگر اسکوائر کے چوتھے ستون پہ نصب کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہندوستانی حلقوں کی طرف سے سوشل میڈیا پہ اس جھوٹے پروپیگنڈے کا اتنا پرچار کیا گیا کہ میئر لندن صادق خان کے دفتر کو یہ وضاحت کرنا پڑی کہ ٹریفلگر اسکوائر میں ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کو نصب کرنے کا فیصلہ کنگ چالس سوم اور شاہی خاندان ہے اور لندن میئر آفس شاہی خاندان کی خواہشات کا احترام کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہمارا دارلحکومت لندن برطانیہ میں سب سے طویل عرصہ خدمات سرانجام دینے والی ملکہ کو خراج تحسین پیش کرے۔ہندوستانی حلقوں نے میئر لندن صادق خان کے خلاف تعصب کی انتہا کرتے ہوئے انہیں برطانیہ کا محب وطن نہ ہونے کا گمراہ کن پروپیگنڈہ بھی کیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پہ بڑی تعداد میں نسل پرستانہ ٹوئٹس بھی کی گئیں اور ان پر رکیک جملے بھی کسے گئے۔

واپس کریں