دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی '' ناگ دیوتا '' کو دیکھ کر میدان سے بھاگ نکلے، گوہاٹی میچ کے دوران گرائونڈ میں سانپ نکل آیا، کچھ دیر بعد ایک فلڈ لائٹ گر گئی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان گوہاٹی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گرائونڈ میںسانپ نکل آنے سے کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں، سانپ کو دیکھ کر کھلاڑی میدان سے بھاگ کرباہر نکل آئے،میچ کے کچھ دیر بعد ایک فلڈ لائٹ گر جانے سے میچ دوبارہ روک دیا گیا۔سانپ گرائونڈ کے ایک سوراخ سے باہر نکل آیا اور اسے دیکھتے ہی ہندوستانی کھلاڑی بھاگ کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔گرائونڈ سٹاف نے سانپ کو پکڑ اجس پر میچ دوبارہ شروع ہوا۔ آدھ گھنٹے بعد ہی اچانک ایک فلڈ لائٹ نیچے گر گئی جس پر میچ دوبارہ روکنا پڑا۔
واپس کریں