دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ڈاکٹر ندیم شفیق ملک ڈائریکٹر جنرل 'پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان' متعین
No image اسلام آباد ۔ ملک کے ممتاز و معروف بیوروکریٹ،سکالر ڈاکٹر ندیم شفیق ملک کو پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان(پی سی پی) کا منیجنگ ڈائریکٹر متعین کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک کا شمار ملک کے انتہائی قابل اور با صلاحیت افسران میں ہوتا ہے اور وہ وفاق کے کئی مختلف اداروں اور محکموں میں اپنی خدمات نمایاں طور پر انجام دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک ملک کے نامور سکالر ،محقق اور مصنف بھی ہیں اور مختلف موضوعات پر ان کی متعدد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں تین پرنٹنگ پریس قائم ہیں جہاں چھ سو ملازم کام کرتے ہیں۔پبلک سیکٹر کی بیشتر تنظیموں کی طرح ، پی سی پی کو عوامی خدمت کی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے کئی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر ندیم شفیق ملک جس ادارے، محکمے میں متعین رہے،انہوں نے اس ادارے میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے کام کو موثر بنایا۔
واپس کریں