دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کا عجیب و غریب بیان ، پاکستان میں انتخابات کا اعلان ہوتا تو نہ سیلاب آتا اور نہ ہی گرتا روپیہ
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک عجیب بات کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا کہ اگر پاکستان میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا جاتا تو نہ پاکستان میں سیلاب آتا اور نہ ہی پاکستانی روپے کی قدر میں اتنی گراوٹ آتی۔انٹرویو میں عمران خان نے اپنے پاس موجود سائفر سے متعلق ایک سوال پہ کہا کہ وہ سائفر میرے پاس تھا لیکن پتہ نہیں کہاں چلا گیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت شروع ہی میں انتخابات کا اعلان کر دیتی تو آج ملک میں جو قدرتی آفت آئی ہے وہ نہ آتی۔ نہ ہی مہنگائی اتنی شدید ہوتی۔ نہ ہی پاکستانی روپے کی حالت اتنی خراب ہوتی۔
عمران خان کے اس جواب پر لوگ حیران ہیں کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ انھوں نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ قدرتی آفات کو آنے سے روکنے کے لیے ان کے پاس کیا منصوبہ ہے۔ نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ پاکستانی روپے کو کیسے مستحکم کرتے۔ انٹرویو میں انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ ملکی برآمدات مسلسل نیچے جا رہی ہیں۔ ایسے میں ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ تاہم یہ تمام الزامات لگاتے ہوئے عمران یہ بھول گئے کہ ان کے دور حکومت میں بھی برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا۔ اس وقت بھی مہنگائی نے اپنے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔ ان کی حکومت میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ساتویں آسمان تک جا پہنچی تھیں۔ ان کے مطابق آج ملک کے عوام مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں۔ یہ حکومت جتنے دن چلتی رہے گی، ملک کی حالت اتنی ہی خراب ہوتی جائے گی۔واضح رہے کہ عمران خان غلط بیانی اور بے سروپا باتیں کرنے اور ایسے بلند و بانگ دعوے کرنے میں مشہور ہیں جن پر انہیں خود بھی یقین نہیں ہوتا اور چند ہی دنوں میں وہ اپنی کہی گئی بات سے پھر جاتے ہیں۔
واپس کریں