دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری کے لئے روس سے ہتھیاروں کی خریداری ختم کرے، امریکی سینٹ میں قانون سازی کی ترمیم میں ہندوستان کو انتباہ
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکی پارلیمنٹ میں تین سینیٹرز کی طرف سے ایک قانون سازی کی ترمیم میں ہندوستان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دفاعی اور بحرالکاہل میں شراکت داری کے لئے ضروری ہے کہ ہندوستان روسی ہتھیاروں کی خریداری ترک کر دے۔یہ قانون سازی ترمیم صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے سے ہندوستان کو روسی ہتھیاروں کی خریداری سے روکنے سے متعلق ہے ۔ سینیٹ میں انڈیا کاکس کے شریک چیئرمین سینیٹرز مارک وارنر اور سینیٹرز جیک ریڈ اور جم انہوف نے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان چین سے قریبی اور سنگین علاقائی سرحدی خطرات کا سامنا کرتا ہے اور ہندوستان چین سرحد پر چینی فوج کا جارحانہ رخ جاری ہے۔ اس صورتحال میں امریکی تعاون کے حصول کے لئے ہندوستان کے لئے لازم ہے کہ وہ روس سے ہتھیاروں کی خریداری کا سلسلہ ختم کر دے۔
ترمیم میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ہندوستان کی دفاعی ضروریات کر سکتا ہے اور، امریکہ کو ہندوستان کو روسی ساختہ ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کی خریداری سے روکنے کے لئے اضافی اقدامات کرنے چاہئیں۔ترمیمی مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان اپنے قومی دفاع کے لیے روس کے تیار کردہ ہتھیاروں پر انحصار کرتا ہے۔ روس ہندوستان کو ملٹری ہارڈویئر کا بڑا سپلائر رہا ہے۔ اکتوبر 2018 میں، ہندوستان نے امریکہ کی جانب سے کئی بار کئے جانے والے انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے، S-400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے پانچ یونٹ خریدنے کے لیے 5 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ۔ امریکی قانون سازی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے لئے امریکہ کے ساتھ دفاعی شراکت داری اور ہند-بحرالکاہل خطے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے لازم ہے کہ ہندوستان روس سے ہتھیاروں کی خریداری کا سلسلہ ختم کر دے۔
واضح رہے کہ تین دن پہلے ہی ہندوستان کے ایران سے تعلقات کے حوالے سے امریکہ نے ہندوستان کی پیٹرو کیمکل کمپنی پر پابندی عائید کی ہے۔
واپس کریں