دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیرکے پہاڑوں اور لداخ و کرگل میں موسم سرما کی پہلی برفباری
No image بارہمولہ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گئی ہے، اس سے پہلے گزشتہ ہفتے لداخ اور کرگل میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی۔گزشتہ روز وادی کشمیر میں ہونے والی بارش کے دوران گلمرگ اور پیر پنجال کے اونچے پہاڑوں میں برفباری ہوئی ہے۔بارش اور پہاڑوں پہ برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر میں درجہ حرارت کافی کم ہو گیا ہے اور موسم سرد ہو تا جا رہا ہے۔ اکتوبر کے شروع میں ہی برفباری اور بارش سے معلوم ہوتا ہے کہ اس موسم سرما میں بھی گزشتہ سال کی طرح کافی برفباری ہو گی۔
واپس کریں