دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کنگ چارلس سوم وزیر اعظم ٹرس کی مخالفت کی وجہ سے مصر میں عالمی موسمیاتی سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
No image لندن ( کشیر رپورٹ) برطانیہ کے نئے کنگ چارلس سوم وزیر اعظم لز ٹرس کی مخالفت کی وجہ سے مصر میں اگلے ماہ منعقد ہونے والی موسمیاتی سربراہ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ عالمی موسمیاتی سربراہ کانفرنس 6سے18نومبر کو مصر میں منعقد ہو گی ۔ شرم الشیخ کے مصری ریزورٹ میں یو این فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) کے فریقین کی 27ویں کانفرنس ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم لز ٹرس اپنی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کے حوالے سے برطانیہ کے وعدے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، اس لئے وہ یہ نہیں چاہتیں کہ ایسی صورتحال میں کنگ چالس سوم عالمی موسمیاتی سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں۔برطانیہ نے سکاٹش شہر گلاسگو میں آخری سربراہی اجلاس کی میزبانی کی تھی اور اس کانفرنس سے بادشاہ چارلس، آنجہانی ملکہ اور ان کے بیٹے ولیم نے خطاب کیا تھا۔برطانیہ میں روایت کے تحت، شاہی خاندان کے ارکان کے تمام بیرون ملک سرکاری دورے حکومت کے مشورے کے مطابق کیے جاتے ہیں۔

واپس کریں