دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انگلینڈ نے پاکستان کو67رنز سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی، اس مڈل آڈر بیٹسمینز کے ساتھ ورلڈ کپ میں جانے کا مطلب پہلے سے ہی شکست کا مکمل اہتمام کرنا ثابت ہو گیا
No image لاہور ( کشیر رپورٹ) انگلینڈ نے آخری میچ میں پاکستان کو 67 رنز سے شکست دے کر بری طرح شکست دے کر سیریز بھی جیت لی،انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے 7میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 3کے مقابلے میں 4میچز میں شکست دے کر سیریز جیت لی،آخری دونوں میچز میں انگلینڈ نے پاکستانی ٹیم کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان پورے میچ میں کنفیوز اور اعتماد سے محروم نظر آئے، پاکستانی بیٹسمین ہٹنگ کی کوشش بھی کرتے نظر نہیں آئے، مڈل آڈر بیٹسمین ورلڈ کپ میں پاکستان کے لئے شکست کی علامت بن گئے۔
پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ہی تباہ کن رہا کہ پہلے بابر اعظم صرف 4رنز پہ کیچ آئوٹ ہو گئے اور پھر رضوان ایک رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد شان مسعود اور افتخار نے محتاط بیٹنگ شروع کی۔ چوتھے اوور میں افتخار کی اونچی شاٹ پہ آسان کیچ چھوٹ گیا،چوتھے اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور 21رہا۔5ویں اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور33ہو گیا۔چھٹے اوور کی پہلی بال پہ ہی افتخا ر بائونسر کھیلنے کی کوشش میں کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے ، افتخار نے16بالز پہ 19رن بنائے۔یوں33کے سکور پہ پاکستان کی 3وکٹیں گر گئیں۔پاور پلے کے6اوور میں پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پہ 37رن بنائے۔7اوور کے اختتام پہ پاکستان کا سکور41رہا۔8ویںاوورکے اختتام پہ سکور 46رہا۔آخر 9ویں اوور کی چوتھی بال پہ شان نے ہمت کی اور چھکا لگا دیا،9ویں اوور کے اختتام پہ سکور59ہو گیا، اس اوور میں پہلی بار 13رن بنے۔اس بھی مطلوبہ سکور کی اوسط14.72تھی۔10اوور میں سکور68رہا۔اب 10اوور یعنی60بالز پہ142رن درکار تھے، جو بہت مشکل ہدف تھا۔
11اوور میں سکور70۔اب جیتنے کے لئے پاکستان کو رسک لیتے ہوئے ہٹنگ کی ضرورت تھی ورنہ میچ تو ہاتھ سے نکل ہی گیا تھا۔12اوور80سکور۔مطلوبہ اوسط16.53۔اگلے اوور کی پہلی بال پہ خوشدل کا چھکا،اگلی بال پہ ایمپائر نے کیپر کے ہاتھوںلیگ سائیڈ سے کیچ آئوٹ دے دیا، ریویومیں بھی آئوٹ قرار۔یوں پاکستان کی چوتھی وکٹ86کے سکور پہ گر گئی۔خوشدل 25بالز پہ 27رنز بنا کر آئوٹ۔اگلے بیٹسمین آصف اور چار تین بالز ڈاٹ کھیلیں،13اوور سکور86۔ اب جیتنے کی امید بہت کم اور شکست کی طرف پیش قدمی زیادہ۔مطلوبہ سکور کی اوسط تقریبا 18۔پاکستان بیٹسمین ہٹنگ میں بھی ناکام نظر آ رہے تھے۔بیٹسمین ہٹنگ کے بجائے سنگل لینے میں مصروف، یعنی محض وکٹ ہی بچا رہے تھے۔مطلوبہ اوسط تقریبا19۔4اوور92رن۔
اب پاکستانی ٹیم کی شکست ایک رسمی بات ہی رہ گئی تھی۔پاکستانی سکورننگ اوسط کسی بھی مرحلے پہ 7رن تک بھی نہ پہنچی۔پاکستانی مڈل آڈر محض وکٹ بچانے کی کوشش میں مصروف نظر آیا۔اورآصف علی9بالز پہ7رن بنا کر کیچ آئوٹ۔99پہ 5آئوٹ۔پاکستانی بیٹسمین ہٹنگ کرنے کی کوشش بھی کرتے نظر نہیں آئے۔16اوور107رن، پاکستان کی شکست کی محض رسمی کاروائی باقی۔17اوور112رن۔نواز9بالز پہ 9رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے،125پہ چھٹی وکٹ گر گئی۔18اوور129رن۔مطلوبہ اوسط40.50۔19ویں اوور کی پانچویں بال پہ شان مسعود 42بالز پہ56رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے،135سکور پہ پاکستان کی 7ویں وکٹ گر گئی، اگلی بال پہ وسیم بولڈ، وسیم نے5رن بنائے۔اس مڈل آڈر بیٹسمینز کے ساتھ ورلڈ کپ میں جانے کا مطلب پہلے سے ہی شکست کا مکمل اہتمام کرنا ثابت ہو گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی طرف سے فل سالٹ اور ایلکس ہیلز نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔محمد نواز کے پہلے اوور میں دو چوکوں کی مدد سے13رن بنے۔دوسرا اوور حسنین نے کرایا اور اس اوور میں 7رن بنے۔تیسرا اوور محمد وسیم نے کیا اور اس اوور میںتین مسلسل چوکوں کے ساتھ15رن بنے۔چوتھا اوور حارث روئوف نے کیا اور تیزی سے رن بننے کا تسلسل روک دیا،اس اوور میں محض چار سنگل بنے۔چوتھے اوور کے اختتام پہ انگلینڈ کا سکور39ہو گیا۔پانچویں اوور میں حسنین کی پہلی بال پہ الیکس ہیلز13بالز پہ18رن بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے ۔تیسری بال پہ ڈیوڈ میلان شاداب کے ہاتھوں صفر کے سکور پہ رن آئوٹ ہو گئے۔5ویں اوور کی اختتام پہ سکور 2وکٹوں کے نقصان پہ48ہو گیا۔چھٹے اوور میں حارث نے9رن دیئے۔پاوور پلے کے6اوور میں انگلینڈ کا سکور57ہو گیا۔
7ویں اوور کے لئے شاداب آئے، ان کی دوسری بال پہ ڈکٹ نے چوکا لگا دیا، اس اوور میں8رن بنے۔8واں اوور افتخار نے شروع کیا اور پہلی بال پہ چوکا لگا،اس اوور میں دو چوکوں کے ساتھ12رن بنے اور انگلینڈ کا سکور77ہو گیا۔9واں اوور شاداب نے کیا،پہلی بال وائیڈ کے ساتھ بائونڈی کراس کر گئی اور 5رن ہو گئے، دوسری ڈاٹ، تیسری سنگل اور اگلی بال پہ چھکا لگ گیا،اگلی بال پہ بھی چھکا لگا،اس اوور میں20رن بن گئے۔9اوور کے اختتام پہ سکور 97ہو گیا۔10واں اوور افتخار نے کیا،ڈکٹ پانچویں بال پہ سٹیمپ آئوٹ ہو گئے، ڈکٹ نے19بالز پہ30رن بنائے،یوں101کے سکور پہ انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی،اس اوور میں5رن بنے۔
11واں اوورشاداب نے کیا،اس اوور میں ایک چھکے کے ساتھ11رن بنے۔انگلینڈ کا سکور113ہو گیا۔اگلا اوور افتخار نے کیاجو ان کا تیسرا اوور تھا،پانچویں بال پہ بابر سے کیچ ڈراپ ہوا،آخری بال پہ چوکا اور اس اوور میں9رن بنے۔12اوور میں انگلینڈ کا سکور122ہو گیا۔اگلا اوور وسیم نے کیا،اس اوور میں دو چوکوں کے ساتھ12رن بنے۔13اوور میں انگلینڈ کا سکور134ہو گیا۔14اوور افتخار نے کیا جو ان کا آخری اوور تھا،چار اچھی بالز کے بعد چوتھی بال پہ چھکا لگ گیا، اور آخری بال پہ چوکا، اس اوور میں12رن بنے۔افتخار نے4اوور میں34رن دیئے۔15واں اوور حسنین نے کیا جو ان کا تیسر اوور تھا،پہلی دو بالز ڈاٹ،تیسری پہ سنگل،چوتھی بائونسر کے ساتھ ڈاٹ بال،پانچویں پہ سنگل اور آخری بھی بائونسر کے ساتھ ڈاٹ، اس اوور میںصرف3رن بنے۔انگلینڈ کا سکور149ہو گیا۔
16واں اوور حارث رئوف نے کیا،پہل بال ڈاٹ،دوسری پہ سنگل،اگلی بال پہ بابر نے آسان کیچ چھوڑ دیا،اس اوور میں 5رن بنے اور انگلینڈ کا سکور154ہو گیا۔17اووروسیم نے کیا، پہلی بال پہ سنگل،دوسری بال پہ چوکا،پھر سنگل،ڈیوڈ ملان کی 50مکمل ہوئی 34بالز پہ،چوتھی بال ڈاٹ، پھر 2رن اور پھر چھکا، اس اوور میں14رن بنے اور انگلینڈ کا سکور168ہو گیا۔18واں اوور حسنین نے کیا، پہلی بال ڈاٹ،اگلی بال پہ سنگل،پھر سنگل،اگلی بال لیگ سائیڈ سے وائیڈ،اگلی بال پہ لیگ سائیڈ پہ چوکا،اگلی بال پہ اسی طرف چھکا،اگلی بال پہ سنگل، اس اوور میں 14رن بنے اور انگلینڈ کا سکور182ہو گیا۔حسنین نے 4اوور میں ایک وکٹ لے کر32سکور دیا۔19واں اووررئوف نے شروع کیا اور پہلی بال پہ ہی پہلے کی طرح کا آسان کیچ وسیم نے چھوڑ دیا،اگلی بال پہ ایل بی ڈبیلو اپیل پی ریویو،جو ایمپائر کے فیصلے کے مطابق باٹ آئوٹ دیا گیا،حار ث نے اس اوور میں7رن دیئے، حارث نے 4اوور میں صرف24رن دیئے۔ آخری اوور وسیم نے کیا اور پہلی بال پہ ہی چھکا لگ گیا،دوسری فل ٹاس پہ چوکا،اگلی بال پہ سنگل،اگلی بال پہ پھر چھکا،اگلی بال پہ لیگ بائی سنگل،آخری بال پہ 2سکور، اس اوور میں20رن بنے، وسیم مہنگے ترین بائولر رہے جنہوں نے4اوور میں 61رن دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے اور ایک آسان کیچ بھی چھوڑا۔حارث نے سب سے اچھی بالنگ کی اور 4اوور میں 24رن دیئے، ان کی بائولنگ پہ بابر اور وسیم نے دو آسان کیچ چھوڑے۔ڈیوڈ ملان47بالز پہ78رن اور ہیری بروک29بالز پہ46رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، یوں انگلینڈ نے20اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پہ 209رن بنا کر پاکستان کو جیتنے کے لئے210کا ہدف دیا۔

واپس کریں