دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں فریڈم فائٹرز کے حملے میں ہندوستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک، ایک زخمی، شوپیاں میں ایک فریڈم فائٹر فوج سے جھڑپ میں شہید
No image سرینگر ( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں دو مختلف واقعات میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید جبکہ ہندوستانی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں فورسز کے ایک مشترکہ ناکے پہ حریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ہندوستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہ آ سکا۔ ہندوستانی ترجمان کے مطابق شوپیاں میں فوج کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں ایک کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوگیا جس کی شناخت نصیر احمد بھٹ ساکن نور پورہ باسکو چن شوپیاں کے طور پہ ہوئی ہے۔
واپس کریں