دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی تکرار،'' مرغی کی ایک ٹانگ'' ، پاکستان ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کرتا ہے، وزیر خارجہ جے شنکر
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) ہندوستانی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکہ کی طرف سے ایف 16معاملے پہ ہندوستان کا اعتراض مسترد کرنے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی سطح پہ مسئلہ کشمیر اٹھائے جانے اور امریکہ کی طرف سے ہندوستانی پیٹروکیمکل کمپنی پر پابندی اور مقبوضہ کشمیر میں آزاد ی کی مزاحمتی تحریک کی صورتحال میں کہا ہے کہ '' کوئی دوسرا ملک دہشت گردی کی مشق نہیں کرتا جس طرح ہندوستان کا مغربی پڑوسی کرتا ہے۔جے شنکر نے ہفتہ کو ''"رائزنگ انڈیا اینڈ دی ورلڈ۔ مودی دور میں خارجہ پالیسی'' کے موضوع پہ سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اب دہشت گردی کو برداشت نہیں کر رہی ہے، ہندوستان نے دنیا کو بتایا کہ ہے آج یہ دہشت گردی ہندوستان کے خلاف ہو رہی ہے تو کل ان ملکوں کے خلاف بھی ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی برادری اب دہشت گردی سے متعلق ہندوستانی پروپیگنڈے اور تشریح کو مسترد کرتی جا رہی ہے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور امریکی اداروں کی ہندوستان میں اقلیتوں پر انسانیت سوز مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ تسلط کے ظالمانہ اقدامات کے بارے میں کئی رپورٹس بھی شائع کی جا چکی ہیں۔ہندوستان دہشت گردی کے عالمی مسئلے کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم سیاسی عزائم کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
واپس کریں