دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انتونیو انوکی انتقال کرگئے، انوکی نے پاکستان میں ریسلنگ مقابلوں کے علاوہ باکسنگ چیمپئن محمد علی سے بھی مقابلہ کیا
No image ٹوکیو( کشیر رپورٹ) جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انتونیو انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ریسلر انوکی کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب ہسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کی وفات پر حکومت اور عوام نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت کرتے تھے، 1979 میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے ، انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی، انوکی پاک بھارت امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔انوکی نے عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئین محمد علی سے بھی مقابلہ کیا اور محمد علی کے مکوں سے بچنے کے لئے منفر د انداز میں زمین پہ لیٹے لیٹے لاتوں کی مددسے محمد علی کا مقابلہ کیا تھا۔انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی دلوائی تھی اور انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جبکہ انوکی کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔پاکستان کی دورے اور یہاں ریسلنگ کے مقابلے کرنے کی وجہ سے انتونیو انوکی پاکستانی عوام میں مقبول ہوئے۔
واپس کریں