دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجز میں مقبوضہ کشمیر کے سٹوڈنٹس کی سیٹوں میں کمی، 15فیصد ہندوستان کے طالب علموں کے لئے مخصوص
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلط ہندوستانی انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے میڈیکل کالجز میں مقبوضہ کشمیر کے میڈیکل طالب علموں کی نشستوں میں کمی کرتے ہوئے 15فیصد کوٹہ ہندوستان کے طالب علموں کے لئے مختص کر دیا ہے ۔
مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت نے جاری سال سے آل انڈیا کوٹہ کیلئے میڈیکل کا15 فیصد حصہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامی نیشن (JKBOPEE) نے29ستمبر2022کوجاری کردہ اپنی ایک نوٹیفکیشن زیرنمبر065-BOPEEآف2022میں کہا ہے کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA)، نئی دہلی نے 17جولائی2022 کو انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسز میں داخلے کے لئےNEET-UG 2022 کا انعقاد کیا اور 07ستمبر2022کوٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، حکومت ہند نے جموں وکشمیر اور لداخ کے مرکزی زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا نتیجہ 26 تاریخ کوJKBOPEE کو فراہم کیا ہے، جنہوں نے قومی اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ (NEET-UG 2022) میں شرکت کی ہے۔JKBOPEE نے اہل امیدواروں کو مزید مطلع کیا ہے کہ موجودہ سال یعنی 2022 سے، حکومت جموں و کشمیر نے ہدایات کے مطابق آل انڈیا کوٹہ کیلئے15 فیصد میڈیکل نشستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ بورڈ نے مزید کہا ہے کہ وہ اہل امیدواروں کی آن لائن یا آف لائن رجسٹریشن کے شیڈول کو الگ سے مطلع کرے گا اور اہل یا اپنے مفاد میں خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روزانہ اپ ڈیٹس کے لئےJKBOPEE کی ویب سائٹ سے رابطے میں رہیں اور تمام متعلقہ دستاویزات اپنے پاس رکھیں۔یا رجسٹریشن کے لئے تیار سر ٹیفکیٹ جیسا کہ اور جب اس کے لئے کہا جاتا ہے۔ بوپی کی جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہاگیاہے کہ وہ امیدوار جو NEET-UG 2022 میں دوسری ریاستوں یا یوٹی سے آئے ہیں اور جن کے رول نمبرJKBOPEE کی فہرست میں نہیں ہیں لیکن وہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکزی زیرانتظام علاقوں سے تعلق رکھنے کا دعوی کرتے ہیں، انہیں تمام متعلقہ دستاویزات 3 اکتوبر2022 تکBOPEE آفس جموں یا سری نگر جسمانی طور پر جمع کرانی ہوں گی۔

واپس کریں