دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستان کا امریکہ کے ساتھ '' ہنی مون پیریڈ'' ختم ہو چلا ، امریکہ نے بھارت کی پیٹرو کیمیکل کمپنی پر پابندی کر دی
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ گہرے سٹریٹیجک تعلقات کے قیام کے باوجود روس کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات میں کوئی کمی نہیں کی، امریکی مخالفت کے باوجود روس سے اینٹی میزائل سسٹم خریدا، ہتھیاروں کی خریداری بھی بدستور روس سے زیادہ کی جار ہی ہے اور اب سلامتی کونسل میں روس کے خلاف قرارد اد کی ووٹنگ میں شامل نہیں ہوا۔ امریکہ ہندوستان کے ایران کے ساتھ مفاداتی کاروبار کے معاملے میں بھی ہندوستان کو نظر انداز کرتا رہا لیکن اب یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان کا امریکہ کے ساتھ '' ہنی مون پیریڈ'' اب ختم ہو رہا ہے، اب امریکہ ہندوستان کو امریکہ مخالف ملکوں کے ساتھ گہرے تعلقات اور امریکی مفادات کو نظر انداز کرنے کی ہندوستانی پالیسی کو نظر انداز کرنا ترک کرتا جا رہا ہے۔یوں اب ہندوستان کی دو کشتیوں میں سوار ہوتے ہوئے امریکہ سے حسا س ٹیکنالوجی اور امریکی سرمایہ کاری کے دوہرے فوائد کا حصول مشکل ہوتا جائے گا۔ہندوستان اس غلط فہمی میں مبتلا ہو چلا تھا کہ وہ امریکہ کے لئے اسرائیل کی طرح کی '' ڈارلنگ'' بن چکا ہے۔
امریکہ نے بھارت واقع ایک معروف پیٹرو کیمیکل کمپنی سمیت ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں شامل کمپنیوں کے بین الاقوامی نیٹ ورک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے کیا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ یہ تعزیری اقدامات ایرانی دلالوں اور متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور بھارت کی کئی بڑی کمپنیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ اس نیٹ ورک نے ایرانی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی مالیاتی منتقلی اور ترسیل میں سہولت فراہم کی ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں کا ایک اہم جزو ٹرلینس ہے۔ یہ ایرانی مصنوعات غیر ملکی خریداروں کو فروخت کرنے میں دلالی کرتا ہے۔ اس نے ایران واقع پیٹرو کیمیکل بروکرز سے لاکھوں ڈالر مالیت کی ایرانی پیٹرو کیمیکل مصنوعات خریدی ہیں اور انہیں ہندوستان بھیج دیا ہے۔محکمہ نے ہندوستان واقع پیٹرو کیمیکل کمپنی تبالاجی پیٹرو کیم پرائیویٹ لمیٹڈ پر چین کو آگے شپمینٹ کے لئے میتھنال اور بیس آئل سمیت ٹریلین- بروکریڈ پیٹرو کیمیکل مصنوعات کو خریدنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ٹریزری فار ٹیررزم اینڈ فائنینشیل انٹیلی جینس کے انڈر سکریٹری برائن ای نیلسن نے کہا کہ امریکہ ایران کے غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل کی فروخت کو سختی سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ جب تک ایران مشترکہ جامع ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد سے انکار نہیں کرتا، پابندیاں جاری رہیں گی۔
واپس کریں