دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دریائے راوی پہ شاہ پور کنڈی پاور پراجیکٹ اگلے سال مارچ میں مکمل ہو گا
No image جموں( کشیر رپورٹ) ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ چالیس سال سے تاخیر کے شکار شاہ پور کنڈی ڈیم پنجاب کے ضلع پٹھانکوٹ میں دریائے راوی پر موجودہ رنجیت ساگر ڈیم کے نیچے واقع پاور پراجیکٹ اگلے سال مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔2793 کروڑ روپے کی لاگت کے اس منصوبے سے 206 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور منصوبہ مکمل ہونے پر 32,173 ہیکٹر اراضی کو سیراب کرے گا۔اس پروجیکٹ کے لیے رنجیت ساگر ڈیم سے جو پانی چھوڑا جائے گا اسے بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔اس منصوبے کے لئے وسیع علاقے سے جنگلات کا صفایہ کیا گیا ہے۔اس منصوبے کے وسیع علاقے مقبوضہ جموں و کشمیر میں شامل ہیں۔
واپس کریں