دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کے بینروں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر مرکزی قائد کے طور پر آویزاں کی جا رہی ہے
No image مظفر آباد۔ وزیر اعظم عمران خان کی 'پی ٹی آئی' کی طرف سے آزاد کشمیر میں اپنی مہم کے سلسلے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصویر استعمال کی جا رہی ہے،جبکہ گزشتہ دنوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارلیمانی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا تھا کہ فوج کو سیاست میں نہ لایا جائے۔اطلاعات کے مطابق 'پی ٹی آئی' آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چودھری کے مظفر آباد دورے کے حوالے سے سڑکوں پر نصب بڑے بینرز پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آرمی وردی میں تصویر مرکزی قائد کے طور پر لگائی گئی ہے۔آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے علاوہ مسلم کانفرنس کی طرف سے بھی اپنے بینروں پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔
واپس کریں