دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' ّآر ایس ایس ' مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ سے خوفزدہ ، ہندوستانی وزارت داخلہ کا ہندوانتہا پسندRSSکے پانچ رہنمائوں کو ہائی سیکورٹی فراہم
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) ایک طرف ہندوستان میں انتہا پسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگ '' آر ایس ایس'' پر پابندی کا مطالبہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف ہندوستانی حکومت ' آر ایس ایس' کی ہر طرح سے معاونت اور سہولت کاری میں مصروف ہے۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کے مطابق مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے ممنوعہ بنیاد پرست تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ممکنہ خطرے کے بارے میں خبردار کرنے کی صورتحال میں کیرالہ سے آر ایس ایس کے پانچ رہنمائوں کو "وائی" زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ آر ایس ایس لیڈروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کے کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ہندوستانی وزارت داخلہ کا دعوی ہے کہ این آئی اے نے اپنے چھاپوں کے دوران کیرالہ کے پی ایف آئی ممبر محمد بشیر کے گھر سے ایک فہرست برآمد کی جس میں آر ایس ایس کے پانچ لیڈروں کے نام مبینہ طور پر پی ایف آئی ریڈار پر تھے۔
ہندوستانی حکومت نے بدھ کے روز بنیاد پرست تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) اور اس کے ساتھیوں پر سلامتی اور دہشت گردی کے روابط کو لاحق خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی۔ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (UAPA) کے تحت کل نو تنظیموں کو "غیر قانونی" قرار دیا گیا ہے اور اس مسلم سیاسی تنظیم کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
واپس کریں