دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرین کے صدر نے نیٹو میں شمولیت کی درخواست کر دی، شمولیت کے لئے نیٹو کے تمام رکن ممالک کا اتفاق رائے لازمی ہے
No image کیو( کشیر رپورٹ) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرین 'نیٹو' میں شمولیت کے لئے ایک ہنگامی درخواست جمع کروا رہا ہے۔ یوکرین نے روس مخالف فوجی اتحاد نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ اپنی سابق چار ریاستوں کے روس میں انضمام کے بعد کیا ہے۔یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے لئے لازمی ہے کہ نیٹو کے تمام رکن ممالک متفقہ طور پر یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دیں۔اس کے ساتھ ہی یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی ایک بڑی رکاوٹ یہ بھی ہے کہ یوکرین پہلے ہی اپنی سرزمین پر ایک فعال فوجی تنازع میں مصروف ہے۔
واپس کریں