دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سلامتی کونسل میں روس کے خلاف سفارتی پابندی اور چار ریاستوں کی روس میں شمولیت کی مذمت کی قرار داد روسی ویٹو کی وجہ سے ناکام
No image نیویارک( کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین پر حملے کے حوالے سے روس کے خلاف سفارتی پابندی کی قرار داد روس کی طرف سے ' ویٹو' کئے جانے پر ناکام ہو گئی۔ قرار داد پہ ووٹنگ کے وقت سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 11 نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ چین انڈیا اور متحدہ عرب امارات نے قرار داد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرار داد میں یو کرین پر حملے کی وجہ سے روس کے خلاف سفارتی پابندی کی تجویز پیش کی گئی تھی اور یوکرین کی چار ریاستوںکی ریفرنڈم کے ذریعے روس میں شمولیت کے اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔قرار داد میں تمام ملکوں سے کہا گیا تھا کہ وہ یوکرین کی چار ریاستوں کی روس میں شمولیت کے اقدام کو تسلیم نہ کریں۔
واپس کریں