دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ہندوستانی ریاست مدھیہ پردیش میں '' لو جہاد'' سے بچنے کے لئے ہندوتہوار کے میلے میں مسلمانوں کے داخلے پہ سرکاری پابندی
No image نئی دہلی( کشیر رپورٹ) مدھیہ پردیش حکومت نے ایک ہندو تہوار کے موقع پر میلے کی تقریبات میں مسلمانوں کے داخلے پہ پابندی عائید کرتے ہوئے جوا ز پیش کیا ہے کہ مسلمان'' لو جہاد'' کے لئے ایسے میلوں میں داخل ہو کر ہندوس لڑکیوں کو شادی کے لئے رضامند کر سکتے ہیں۔ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے حکم جاری کیا ہے کہ نوراتری ماں درگا کے تہوار کے موقع پر میلوں میں داخلے کی اجازت دینے سے پہلے لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے جائیں تا کہ مسلمانوں کی طرف سے'' لو جہاد'' کی کوشش کو روکا جا سکے، ایسے میلے '' لو جہاد'' کا بڑا ہدف بن چکے ہیں۔ راوجی بازار ٹان کے انسپکٹر پریتم سنگھ ٹھاکر کے مطابق، جمعرات کی رات، پالسیکر کالونی میں ایک 35 سالہ مسلمان شخص کو تعزیرات ہند کی دفعہ 151 (پریشانی پیدا کرنے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر ایک پنڈال میں ہندو خواتین پر نازیبا تبصرے کرنے پر تھا۔گرفتاری سے قبل منتظمین کی طرف سے اس کی پٹائی بھی کی گئی، اس کے علاوہ میلے میں سات ایسے مسلمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو میلے میں ہندو خواتین پہ بامناسب آوازیںکس رہے تھے۔
واپس کریں