دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران خان کے جلسے میں انسانوں کاٹھاٹھیں مارتا سمندر،تاریخ ساز جلسہ تھا، عوام کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی) 30ستمبر2022۔وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 29 ستمبر کے تاریخ ساز جلسہ عام میں قائد پاکستان،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا دارالحکومت مظفرآباد میں پرتپاک استقبال کرنے پر کشمیری عوام کے بے حد شکر گزار ہیں، موسم کی شدت اور اسوج کے باوجود انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کا یونیورسٹی گراؤنڈ مظفرآباد امنڈ آنا کشمیریوں کی اپنے وکیل کے ساتھ والہانہ عقیدت کا بین ثبوت ہے۔ چیئرمین عمران خان کی مظفرآباد آمد سے آر پار کے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اراکین سمیت پارٹی قیادت سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سفیر کشمیر عمران خان کی کشمیری عوام سے والہانہ محبت پوری دنیا پر عیاں ہے جس پر کشمیری عوام نے کھلے دل کے ساتھ اپنے محسن کا پر جوش استقبال کیا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں ریاستی عوام کو اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ان کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ وزریر اعظم نے کامیاب جلسہ عام کے انعقاد پر ممبران اسمبلی،قائدین و کارکنان تحریک انصاف،یوتھ،آئی ایس ایف اور آزادکشمیر کے چپے چپے سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ممبران اور دیگر عام خواتین کی جلسہ عام میں بھرپور شرکت کو بھی سراہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر میں قائم حکومت عوامی توقعات پر پوری اترے گی۔آزادکشمیر میں فلاحی معاشرے کے قیام سمیت تعمیر و ترقی کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے پالیسی ترتیب دی جا چکی ہے۔جس طرح آزاد کشمیر کے عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کی یہاں قائم حکومت سے توقعات رکھتے ہیں اور محبت کرتے ہیں ان توقعات اور محبت کے جواب میں موجودہ حکومت بیروزگاری میں کمی اور معاشی طور پر خود کفالت جیسے موضوعات پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے

واپس کریں