دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
روسی صدر نے خیرسن اور زاپوریزہیا کی آزادی کو تسلیم کرلیا جبکہ جو لوہانسک، دونیتسک، زاپوریزہیا اور خیرسن کی روس میں شمولیت کی منظوری دے دی
No image ماسکو( مانیٹرنگ رپورٹ) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین سے آزاد کردہ علاقوں جو لوہانسک، دونیتسک، زاپوریزہیا اور خیرسن میں ریفرنڈم کے فیصلے کے بعد ان خطوں کی روس میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے ، اس طرح یہ چاروں خطے اب روس کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روس نے زاپوریزہیا اور خیرسن علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی خود مختاری کو تسلیم کر لیا ہے۔اس موقع پر صدر پوٹن نے کہا کہ روس کے ساتھ شامل ہونے والے علاقوں میں تعمیر نو کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ روس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر پوٹن کا فیصلہ عالمی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر مبنی ہے، جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر میں شامل لوگوں کی مساوات اور خود ارادیت کے اصول کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی گئی ہے، اور عوام کی ریفرنڈم کی صورت میں مرضی کا اظہار کیا گیا ہے۔ 2014 میں ریفرنڈم کے بعد کریمیا کو روس میں شامل کیا گیا تھا۔
واپس کریں