دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہید کرنے والی تمام ملزمان کو بری کردیا
No image نئی دہلی۔ بھارتی عدالت نے بابری مسجد شہید کرنے والے تمام ملزمان کو بری کرتے ہوئے رہا کر دیا ہے ۔لکھنو کی عدالت نے 28 سال بعد بابری مسجد شہادت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔ لکھنو کی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایل کے ایڈوانی سمیت تمام 32 ملزمان کو کیس سے بری کردیا ۔عدالت نے مرلی منوہر جوشی اور اما بھارتی سمیت دیگربی جے پی رہنمائوں کو بھی بری کردیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد کا واقعہ منصوبہ بندی کے تحت نہیں کیا گیا۔عدالتی فیصلے میں واقعے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تصاویر کے نیگٹو پیش نہیں کرسکی جب کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت بھی موجود نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ مقامی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں اس طرح کے واقعات کے تسلسل کے بارے میں پہلے آگاہ کردیا گیا تھا لیکن اسے نظر انداز کیا گیا۔بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 9 نومبر کو بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں عدالت نے مسجد کی زمین کو ہندوں کے حوالے کرتے ہوئے مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔
واپس کریں