دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کی تنویر الیاس حکومت کے خلاف عدم اعتماد ، شاہ غلام قادر قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچ گئے
No image لندن( کشیر رپورٹ) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت کے وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچ گئے۔ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی تنویر الیاس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ کیا گیا تھا اور یہ بتایا گیا تھا کہ عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑہانے کے لئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر لندن جا کر قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔اطلاعات کے مطابق شاہ غلام قادر محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد فوری طور پر واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔
واپس کریں