دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر، پٹن بارہمولہ میں ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں دو کشمیری فریڈم فائٹر شہید، شوپیاں میں جھڑپ جاری، راجوری، پونچھ میں ہندوستانی فوج ہائی الرٹ
No image سرینگر( کشیر رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور ضلع شوپیاں میں کشمیری آزادی پسند مزاحمت کاروں اور قابض ہندوستانی فوج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ہندوستانی فوج کے ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ جمعہ کوشمالی کشمیر میں بارہمولہ کے پٹن علاقے کے یدی پورہ میں ایک تصادم میں دو کشمیری حریت پسند فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے ہیں۔ ہندوستانی فوج نے اس علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پہ ایک آپریشن شروع کیا تھا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ شوپیاں کے چترگام علاقے میں بھی ہندوستانی فوج اور آزادی پسند کشمیری فریڈم فائٹرز کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔
دریں اثناء راجوری اور پونچھ میں ہندوستانی فوج بڑے پیمانے پہ آپریشن کر رہی ہے ، جگہ جگہ فوجی دستے گشت کر رہے ہیں اور کئی جگہوں پہ ناکے قائم کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ میں ہندوستانی فوج ہائی الرٹ پہ ہے۔ اس سے پہلے اوھمپور میں دو بم دھماکے ہو ئے تھے۔

واپس کریں