دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد ،منصوبے سے ٹریفک جام کے مسئلے پر قابو، مری، آزاد کشمیر جانے والوں کو بھی سہولت میسر آئے گی
No image اسلام آباد( کشیر رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آج، جمعہ کو بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، 5.4کلومیٹر بارہ کہو بائی پاس منصوبہ 4ماہ میں مکمل ہو گا اور اسے NLCتعمیر کرے گا۔اس میں1350میٹر طویل اوور ہیڈ برج بھی شامل ہو گا۔ منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پہ منعقدہ تقریب سے وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کیا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے بارہ کہو میں ٹریفک جام کی بڑے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس سے نا صرف اسلام آباد کے شہریوں کو درپیش ٹریفک کے ایک بڑے مسئلے سے نجات ملے گی بلکہ مری اور آزاد کشمیر جانے والے مسافروں کے سفر کے وقت میں بھی کمی ہو گئ جنہیں بارہ کہو میں آئے وقت کے ٹریفک جام کی وجہ سے دشواری کا سامنا رہتا ہے اور ان کے سفر کے وقت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
واپس کریں