دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید سمندری طوفان ایان سے صورتحال سنگین
No image نیو یارک( مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ کی تین جانب سے سمندر سے گھری ریاست فلوریڈا میں کیٹاگری 4کے سمندر طوفان 'آئی این'سے صورتحال خراب ہو گئی ہے، فلوریڈا میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ شدید بارشیں ہو رہی ہیں اور کئی علاقوں میں دس فٹ سے زیادہ پانی بھر گیا ہے، بجلی کا نظام تباہ ہو گیا جس سے فلو ریڈا میں25لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محرو م ہیں،ہسپتالوں میں بھی بجلی منقطع ہے،تیز ہوائوں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے، درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ہے،، فلوریڈا کے شہر ٹمپا اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس نے کمرشل پروازیں روک دی ہیں، والٹ ڈزنی کا اورلینڈو میں تھیم پارک بھی بند ہے،ریاست فلوریڈا میںد تباہ کن سیلاب کا خطرہ پیدا کر دیا ہے،ہزاروں لوگ شدید طوفا ن میں پھنسے ہوئے ہیں، طوفان سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کاخدشہ ظاہر کیا جار ہا ہے ،سمندری طوفان ایان نے سڑکوں کو ندیوں میں تبدیل کر دیا ،150 میل،241 کلومیٹر فی گھنٹہ شدت کی ہوائوں نے درختوں کو گرا دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ طوفان1921کے بعد شدید ترین طوفان ہے۔ نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا کہ ایان نامی سمندر ی طوفان جمعرات کو کینیڈی اسپیس سینٹر کے قریب بحر اوقیانوس کے پانیوں پر ابھرنے کے بعد شدت اختیار کر رہا ہے اوراس سے ، جنوبی کیرولینا دوسری امریکی لینڈ فال متاثرہو سکتے ہیں۔دس فٹ کی شدید سمندری لہریں ساحل سے شدید طور پر ٹکرا رہی ہیں۔
واپس کریں