دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شیخ رشید کاآرمی چیف کے بارے میں سوال نہ لینے اور بلاول کے بارے میں مذاق پہ مظفر آباد میں ایک صحافی کا سوال'' شیخ صاحب طاقتور جگہ پہ آپ کی بولتی کیوں بند ہو جاتی ہے''
No image مظفر آباد( کشیر رپورٹ) شیخ رشید احمد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسے میں شرکت کے لئے جلسے سے ایک دن پہلے ہی مظفر آباد پہنچے۔ عوامی لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اتحادی شیخ رشید احمد نے مظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی۔ اس موقع پر ایک دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی کہ جب ایک صحافی نے آرمی چیف کے بارے میں سوال کیا تو شیخ رشید نے جواب میں کہا کہ '' سر جی میں آرمی چیف کے بارے میں کوئی سوال نہیں لینا چاہتا''۔ ایک دوسرے صحافی نے بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں کوئی سوال کیا تو شیخ رشید نے مسکراتے اور بازو پھیلاتے ہوئے کہا کہ ''بلاول میرے دل کاجانی ہے، بلو رانی ہے، اور آپ کیا کہہ رہے ہیں''۔ اور ساتھ ہی شیخ رشید جانے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے۔ اس پر ایک سوال نے اونچی آواز میں شیخ رشید سے سوال کیا کہ ''شیخ صاحب طاقتور جگہ پہ آپ کی بولتی کیوں بند ہو جاتی ہے''۔
واپس کریں