دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سکردو میں واقع سرد صحرا سرفرنگا میں14سے16اکتوبر کوکولڈ ڈیزرٹ ریلی اور فیسٹول منعقد ہو گا
No image سکردو( کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں واقع سرفرنگا کے سرد صحرا میں اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا انعقاد ہو گا۔ اس موقع پر گاڑیوں کی73کلو میٹر طویل ریس کے علاوہ علاقائی کھیلوں ، موسیقی، علاقائی کھانوں کی نمائش اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی۔14سے16اکتوبر 2022 کو یہ فیسٹیول منعقد ہوگا۔ ضلع سکردو میں واقع صحرائے سرفرنگا کو سرد صحرا بھی کہا جاتا ہے جو 7500 سے 8,202فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔یہ صحرا فلک پوش پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی دریائے سندھ بہتا ہے۔ ریت کے ٹیلے اور قریب ہی برف اور اونچے برفانی پہاڑ ایک الگ ہی دنیا کا نظارہ پیش کرتے ہیں۔
واپس کریں