دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی معاونت کی یقین دہانی، امریکی وزارت خارجہ کا بیان
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین کی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں شدید سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں آنے والی قدرتی آفات کی طرح اب بھی فوری ضروریات سے نمٹنے اور تعمیرنو کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔
واپس کریں