دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین، انفارمیشن سیکرٹری امتیاز وانی کی معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق سے ملاقات
No image راولپنڈی(پی آئی ڈی) 28 ستمبر 2022۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور انفارمیشن سیکرٹری امتیاز وانی نے رابطہ دفتر اطلاعات کا دورہ کیا اور معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کل جماعتی حریت کانفرنس کے شعبہ نیوز اور پی آئی ڈی کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون ناظم اطلاعات خواجہ عمران الحق نے اس موقع پر انہیں رابطہ دفتر کی سرگرمیوں سے متعلق بتایا اور کہا کہ پاکستان میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ رابطہ کاری کے حوالے سے ایک میکنزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر،سیکرٹری اطلاعات و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ہدایات کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے سمیت حکومتی امور کی موثر تشہیر کے لئے رابطہ دفتر سرگرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں پی آئی ڈی حریت کانفرنس کے شعبہ نیوز کے ساتھ کو آرڈینینشن قائم رکھے گا۔حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے معاون ناظم اطلاعات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس دورے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال سے ملاقات کریں گے اور باہمی روابط کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری حریت کانفرنس امتیاز وانی بھی موجود تھے
--

واپس کریں