دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان نے انگلینڈ کو 5ویں میچ میں 6رنز سے شکست دے کر سیریز میں سبقت حاصل کر لی
No image لاہور (کشیر رپورٹ) پاکستان نے انگلینڈ کو6رنز سے شکست دے کر میچ جیت لیا اور سیریز میں3میچ جیت کر سبقت حاصل کر لی، آخری اوور میں نئے کھلاڑی عامر جمال نے شاندار بائولنگ سے انگلیڈکو شکست سے دوچار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا،تیسرے اوور کی پہلی بال پہ بابر اعظم بائونسر پہ شاٹ مارنے کی کوشش میں بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے، انہوں نے 12بالز پہ9رن بنائے، یوں17رن پہ پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔6ویں اوور کی پانچویں بال پہ شان مسعود 7بالز پہ 7رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔پاوور پلے کے چھ اوور میں پاکستان نے صرف 43رن بنائے۔اگلے بیٹسمین حیدر علی بھی 6بالز پہ5رن بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے۔یوں8ویں اوور میں51ک سکور پہ پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔12ویں اوور میں81کے سکور پہ افتخار احمد بھی 14بالز پہ 15رن بنا کر کیچ آئو ٹ ہو گئے۔13ویں اوور میں آصف علی بھی 4بالز پہ 5رن بنا کر بولڈ ہو گئے۔نواز صفر کے سکور پہ رن آئوٹ ہو گئے، شاداب خان بھی دو بالز پہ 7رن بناکر رن آئوٹ ہو گئے،عامر جمال 7بالز پہ10رن بنا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، محمد رضوان 46بالز پہ 63رنز بنا کر بائونڈری پہ کیچ آئوٹ ہو گئے۔حارث رئوف ایک چھکا لگا کر دوسرا چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آئوٹ ہو گئے ،انہوں نے پانچ بالز پہ 8رن بنائے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم 19اوور میں 145کے سکور پر آئوٹ ہو گئی اور ایک اوور باقی رہ گیا۔
محمد نواز کے پہلے اوور میں ہی ایلکس ہیلز شاداب کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔پہلے اوور میں صرف 3رن بنے۔چوتھے اوور کی پہلی بال پہ حارث رئوف نے فل سالٹ کو کیچ آئوٹ کرا دیا،۔5ویں اوور میں بین ڈکٹ 10 رن بنا کروسیم کی بال پہ بائونڈری پہ کیچ آئو ٹ ہو گئے اور 31کے سکور پہ انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی۔9ویں اوور کی آخری بال پہ 9بالز پہ4رن بنا کر ہیری بروک شاداب کی بال پہ ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے، ایمپائر علیم ڈار نے آئوٹ نہ دیا تاہم ریویو میں آئو ٹ دیا گیا، یوں54کے سکور پر انگلینڈ کے چوتھی وکٹ گر گئی۔11ویں اوور میںڈیوڈ ملان34بالز پہ36رن بنا کر افتخار کی بال پہ ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے اور 62کے سکور پر انگلینڈ کی 5ویں وکٹ گر گئی۔15ویں اوور میں کورانی17رن بنا کر حارث کی بال پہ وسیم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، یوں 15ویں اوور میں85کے سکور پر انگلینڈ کی چھٹی وکٹ گر گئی۔
آخری 2اوور میں انگلینڈ کو28رنز کی ضروت تھی،19واں اوور حارث نے کیا اور پہلی بال بیٹ کرائی اور اگلی بال پہ معین علی نے چھکا لگا دیا، تیسری بال پہ2اور چوتھی بال پہ سنگل،پانچویں بال پہ چوکا لگ گیا،آخری بال پہ کرس کو حارث نے کیچ آئوٹ کر ا دیا اور انگلینڈ کی 7ویں وکٹ 131پہ گر گئی۔ اب آخری اوور میں انگلینڈ کو15رنز کی ضرورت تھی۔ آخری اوور عامر جمال نے کرایا اور پہلی بال پہ کوئی سکور نہیں بنا،دوسرا پہ معین نے سنگل نہیں لیا اور بیٹنگ اپنے ہاتھ میں رکھی،اگلی بال وائیڈ ہو گئی،اگلی بال پہ معین نے چھکا لگا دیا،اگلی بال پہ معین نے سنگل نہیں لیا،اگلی بال پہ سنگل، اب ایک بال پہ 7کی ضرورت تھی اور سکور برابر ہونے کی صورت سپر اوور، پاکستان نے میچ جیت کر سیریز میں 2کے مقابلے میں3میچ جیت کر سبقت حاصل کر لی۔

واپس کریں